کینیڈا: ٹورنٹو میں ثقافتی میلے میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ثقافتی میلے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ کینیڈا کی پولیس ایمرجنسی نے بتایا کہ ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 5 افراد زخمی اور دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افسران نے جائے وقوع پر گولیاں لگنے سے زخمی 5 افراد کو پایا، دو افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے تاہم زخمی افراد کی حالت کے بارےمیں مزید نہیں بتایا گیا۔فائرنگ کا واقعہ مڈٹاؤن میں سالانہ لاطینی ثقافتی میلہ سالسا آن سینٹ کلیئر فیسٹول میں پیش آیا۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جائے وقوع سے دور رہیں اور پولیس کی ہدایات پرعمل کریں کیونکہ اس وقت واقعے کی تفتیش اور دیگر اقدامات جاری ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے افسردہ ہوں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ ان کا مکمل تعاون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے دوران مارے گئے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سمیت تمام افراد جو اس واقعے میں متاثر ہوئے ان سب کے لیے دعاگوہ ہوں۔