میکسیکو: فائرنگ سے کینیڈین سیاح ہلاک، 6 افراد زخمی
میکسیکو میں آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ سے 1 کینیڈین سیاح ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔میکسیکو سٹی کے قریب قدیم آثارِ قدیمہ کے مقام پر حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں میں کینیڈین، کولمبین، برازیلین اور 2 امریکی شہری شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے باعث بھگدڑ کے دوران مزید 7 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
Leave A Comment