تازہ ترین

جنوبی کوریا میں رواں سال شدید گرم موسم کے باعث اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 مئی سے 2 اگست کے درمیانی عرصے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 25 افراد گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوئے، جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوبی کوریا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ تین بار ٹوٹ چکا ہے اور اتوار کے روز شہر یانگسان میں درجہ حرارت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔دارالحکومت سیئول میں آج ‘شدید ہیٹ ویو وارننگ’ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور درجہ حرارت دوبارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طبی عملہ 63 ہزار انتہائی حساس افراد کا طبی معائنہ کررہا ہے، جن میں بزرگ اور معذور افراد شامل ہیں۔دارالحکومت میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے 200 ٹرکوں کی مدد سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement