ایران اور عمان ہرمز پر معاہدے کے قریب ہیں، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متعلق نئے بحری راستے پر معاہدے کے قریب ہیں۔عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، آبنائے ہرمز کے لیے عارضی محفوظ راستے پر عمان کے ساتھ کام جاری ہے۔زیربحث نئے روٹ میں ایک گزرگاہ ہوگی، جس میں داخلے، اخراج کے لیے الگ راستے ہوں گے۔ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لئے عمان کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ جانا کافی نہیں، امریکی جارحیت جاری رہی تو صورتحال اسی طرح برقرار رہے گی۔