تازہ ترین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ نہیں ہوا، مگر امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں، یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر کب دستخط کریں گے۔ وہ مزید پیش رفت کے بعد معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔ امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے، ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ہم چند نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکا اور ایران میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق معاہدے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement