پاکستان سے مل کر سعودی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، خاقان فیدان
ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات ہوسکتی ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت اس عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے. یمن میں جنگ ختم کرنے کے لیے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں، سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔مشرقِ وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابلِ برداشت ہوچکا ہے۔ ہم نے یوکرین اور روس کو بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کی پیشکش بھیجی ہے۔