تازہ ترین

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو شدید دباؤ کا سامنا,بٹ کوائن کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ڈیجیٹل کرنسی 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی،بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 55 ہزار 830 ڈالر ہوگئی۔کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، بٹ کوائن کی قیمت جولائی کے بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے نیچے آئی اور 2سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کےمطابق مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کےحصص کی بلند قیمتوں نےسرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کردی ہے، سرمایہ کارممکنہ نقصانات کے خدشے کے باعث خطرے والے اثاثوں سے سرمایہ نکال رہے ہیں، جس کے اثرات کرپٹو مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں

Leave A Comment

Advertisement