تازہ ترین

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے منشیات رکھنے کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو20سال قید8لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی‘ پولیس نے سال 2024ء میں گشت کے دوران ملزم سے11کلوچرس برآمدکرکے چالان فاضل عدالت میں پیش کیاتھا‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج  نے  تھانہ صدرخانپورکے درج مقدمہ نمبری18/56/24بجرم 93Eکی سماعت کی ملزم بستی ترکاں کے رہائشی واجدحسین عرف وجوپرالزام تھاکہ پولیس نے 11ستمبرکوگشت کے دوران ملزم سے 11کلوچرس برآمدکی تھی جس کاچالان فاضل عدالت کے سپرد کیاگیاتھا.

فاضل عدالت نے منشیات رکھنے کاجرم ثابت ہونے پرملزم واجد حسین وجوکو20سال قید8لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کومزیدقیدبھگتناہوگی۔

Leave A Comment

Advertisement