عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،بدھ کو اسپاٹ گولڈ تقریباً 4 ہزار 340 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس سے گزشتہ سیشن میں ہونے والا معمولی اضافہ بھی ختم ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اتار چڑھاؤ میں امریکا ایران مذاکرات، توانائی کی قیمتوں اور امریکی شرح سود کے آئندہ راستے سے متعلق توقعات اہم عوامل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔