امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکساس میں گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو سیلاڈو کے علاقے میں حادثہ پیش آیا، پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے کے ساتھ آگ بھی لگی ہوئی دیکھی۔حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حکام نے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔