تازہ ترین

اسرائیل میں غیر حتمی انتخابی نتائج کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،گزشتہ روز تل ابیب اوریروشلم میں سیکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر اپوزیشن لیڈر اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے عرب سیاسی جماعتوں سے اتحاد کریں.

غیر حتمی انتخابات میں 120 نشستوں والے ایوان میں کسی بھی بلاک کو واضح اکثریت نہیں ملی،نیتن یاہو مخالف یہودی جماعتوں نے 48 نشستیں حاصل کیں جبکہ عرب اکثریت والی دو جماعتوں (رعام اور جوائنٹ لسٹ) نے مجموعی طور پر 19 نشستیں جیتیں.تاہم انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بغیر ثبوت پیش کیے عرب جماعتوں کی ریکارڈ 19 نشستوں پر کامیابی کو انتخابی دھاندلی قرار دیدیا.

 

 

Leave A Comment

Advertisement