تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ہیلووین پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرتا ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا وہ کوئی معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement