تازہ ترین

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔امریکا تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔

ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ اسرائیل زیادہ تر ہتھیار واشنگٹن ہی سے لیتا ہے، اسرائیل کے صرف 3 ماہ کے دوران تحفظ کرنے والے 2 تہائی ہتھیار امریکیوں کے ہاتھوں تیار ہوئے۔ اسرائیل کو حاصل ہتھیاروں کی قیمت امریکیوں کے ٹیکس سے ادا ہوئی، جو امریکی صدر کو مسئلہ سمجھتا ہے وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہو اور حقائق جانے۔ تشدد کا راستہ اختیار کر کے آپ اپنے تمام قومی سلامتی مسائل سے نمٹ نہیں سکتے۔

 

Leave A Comment

Advertisement