سونے کی عالمی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،سونے کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 3,630 ڈالر فی اونس کے قریب رہی، تاہم کاروبار کے ابتدائی اوقات میں قیمت میں مختصر تیزی بھی ریکارڈ کی گئی۔
اس سے قبل پیر کو سونے کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ہونے والی تقریباً 9 فیصد کی شدید گراوٹ کے اثرات کسی حد تک کم ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے سونا ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔