تازہ ترین

ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا . تینوں پاکستانی شہریوں نے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم کیا تھا، سعودی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تمام شواہد اور ملزمان کی قانونی ذمہ داری و اہلیت ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کی توثیق کے بعد سزا پر عمل درآمد کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا جس کے تحت 24 نومبر 2026ء کو مکہ مکرمہ ریجن میں تینوں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement