امریکی فوج کے ایران پر حملے
امریکی فوج نے ایران پر حملہ کیا ہے، سینٹرل کمانڈ نے حملے کی تصدیق کردی۔سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ایرانی حملوں کی کوشش کے جواب میں کی گئی ہے۔ایران کے جنوبی علاقوں میں کئی مقامات پر دھما کے سنے گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق تازہ حملے کویت سے کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ قیشم جزیرے اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے۔ امریکا نے ابادان پر بھی حملہ کیا اور بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے۔
اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹ کام کے مرکز پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت حملوں کی دھمکی تھی اور کہا تھا کہ ایران کو سخت سبق سکھائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ مسلح ملیشیا گروپس دنیا کے لیے کینسر ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے 8 ٹینکروں اور 10 شخصیات پر پابندیاں بھی لگادیں۔