تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں اہم اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ نے حتمی فیصلہ مؤخر کردیا، اجلاس تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے اجلاس ختم ہونے کی تصدیق، تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی، ہمارے جہاز اب گھر واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھے گا، آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement