تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو انتہائی سخت نشانہ بنائے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور دیگر دفاعی صلاحیتوں سمیت اس کی بیشتر جارحانہ عسکری قوت ختم ہو چکی ہے۔مستقبل قریب میں امریکا جزیرہ خارگ اور ایران کے دیگر اہم تیل انفراسٹرکچر مقامات کا کنٹرول سنبھال لے گا، امریکا ایران کی تیل اور گیس منڈیوں کا مکمل انتظام سنبھالنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکا نے وہاں توانائی کے شعبے میں اقدامات کیے اور وہ امریکا و وینزویلا دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، اسی طرز کا ماڈل ایران کے حوالے سے بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement