جنوبی افریقا: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔جنوبی افریقن پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ (کچی آبادی) میں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول دیا۔حملہ آوروں نے 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعےکی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔