تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران پر حملوں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایک ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں ایران میں کارروائی کی ہے۔سینٹکام نے ایک بیان میں کہا، ’یہ مشن بلا جواز ایرانی جارحیت کے تناسب میں ایک جواب ہے اور جوابی کارروائی کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا‘یہ بات بی بی سی نے رپورٹ کی ۔

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’تشدد کو بڑھاوا دینے والی امریکی حکومت نے آج علی الصبح جسک، سرک اور قشم کے کئی مقامات پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں سرک میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نقصان پہنچا اور شہری سپلائی کے پانی کے دو ٹینک تباہ ہو گئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement