عمان کے نزدیک امریکی میزائل حملے سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، 1 شخص ہلاک، 3 بھارتی لا پتہ
میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کے نزدیک آئل ٹینکر میں آگ ممکنہ طور پر امریکی میزائل سے لگی، ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکابندی کی امریکی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔آئل ٹینکر کے انجن روم میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 3 لاپتا ہوئے ہیں، آئل ٹینکر پر موجود 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے تین بھارتی ملاحوں کی تلاش تاحال جاری ہے، جبکہ 21 دیگر بھارتی ملاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔آئل مصنوعات لے جانے والے ٹینکر کو ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔