جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی؛ خام تیل 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
امریکی صدر کی درخواست پر ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 4 فیصد کمی کے بعد 90.85 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 87.59 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔برینٹ خام تیل 17 اپریل کے بعد اور ڈبلیو ٹی آئی 29 مئی کے بعد اپنی کم ترین سطح کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جسے خوش آئند کہا جا رہا ہے اور اس کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔
اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش نے پیٹرول کی قیمتوں کو پر لگا دیئے تھے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کرونا کے بعد سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ تاہم اب جنگ بندی کی بحالی اور سفارتی رابطوں میں پیش رفت کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ میں خطرات کا پریمیم کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ امریکا اور ایران کسی طویل المدتی معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو قیمتیں پرانی حالت میں بحال ہوجائیں گی۔