ایران کے شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں
ایران کے شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر امریکی حملے شروع ہوگئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے شروع کردیے۔ ایران میں متعدد اہداف پر دفاع میں اضافی حملے شروع کیے۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات 2:15 پر امریکا نے ایران پر حملے کیے۔ قشم اور ہینگام جزائر پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔ ایرانی بندرگاہ گرگان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔