ایران آبنائے ہرمز پر غیرضروری مطالبات کررہا ہے، امریکی حکام
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر غیرضروری مطالبات کر رہا ہے، ایرانی مطالبات کو عُمان، امریکا اور عالمی برادری نے مسترد کردیا ہے۔اپنے بیان میں امریکی حکام نے کہا کہ زیرِ بحث معاہدہ صرف ہم آہنگی کے لیے ہے، کوئی ٹیکس یا فیس شامل نہیں۔
قبل ازیں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ عمان کو آبنائے ہرمز کی شراکتی نگرانی کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حصے کی طرف ہرمز میں بحری آمدورفت کا انتظام کرے، عمان ہرمز میں مخالف سمت کے ایک حصے کی نگرانی کرے۔