تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے، مجھے نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں۔  امریکی میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے، مجھے نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے، نیتن یاہو چاہتا ہےکہ میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینےکی بات کر رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مجھے معلوم ہےکوہ کولانگ کے مقام پرکیا ہو رہا ہے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہم نے ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر دیا ہے، ایران معاہدہ سے نہیں ہوتا تو ہم کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے۔

 

 

 ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات ہونے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کا ٹرمپ کو ایران کی جوہری سرگرمیوں کی معلومات دینےکا ارادہ ہے۔

Leave A Comment

Advertisement