تازہ ترین

یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں واقع آرامکو کی تیل تنصیبات اور جنوبی شہر خمیس مشیط کے فوجی فضائی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ دونوں حملے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی ٹھکانوں پر کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔  آرامکو کی تنصیب پر درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے جو براہِ راست ہدف پر لگے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ جنوبی شہر خمیس مشیط کے فوجی فضائی اڈے کو بھی متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں کھڑے جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 تاحال سعودی عرب نے ینبع کی آرامکو تنصیبات یا خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ نہ ہی رائٹرز کے پوچھے گئے سوال کا فوری جواب دیا گیا ہے۔سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ گزشتہ روز تاریخ میں پہلی بار مکہ مکرمہ کے لیے فضائی حملے کے خطرے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement