تازہ ترین

افریقی ملک سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ سوڈان کے خطے مغربی کردفان میں واقع قصبے النہود میں پیش آیا۔ سونے کی کان منہدم ہونے سے  60 افراد ہلاک ہوئے۔

سوڈان افریقہ کے ان چند بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں سے سونا بڑی مقدار سے نکالا جاتا ہے۔مگر اس ملک میں سونے کی بیشتر کانوں میں کان کنی کافی خطرناک طریقوں سے کی جاتی ہے اور زیادہ تر مقدار ملک سے باہر سمگل کر دی جاتی ہے۔کان میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے میں بچ جانے والے 2 افراد نے بتایا کہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے ہلاک ہوچکے ہیں۔اب تک وہاں سے 60 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement