تازہ ترین

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لیے کھانے، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا انتظام کرنے والے مسلمان  جنید اور ان کے والد کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنید کے مطابق پولیس اہلکار ان کے غازی آباد میں واقع گھر پہنچے، جہاں تلاشی لی گئی، پولیس اہلکار ان کے والد مصطفیٰ کو اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ بینک پاس بکس، پین کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔جنید کی بہن نے  کہا ہے کہ پولیس والد پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ جنید کو فون کر کے دہلی سے واپس آنے کا کہیں، میرٹھ میں رہنے والے رشتے داروں کو بھی ہراساں کیا گیا، تاہم میرٹھ پولیس نے اس الزام کی تردید کی۔

 

 

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنید کے اہلِ خانہ کے خلاف مبینہ کارروائی کا مقصد احتجاج کی حمایت کرنے والوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔ جنید پر احتجاج ختم کرانے کے لیے ان کے خاندان کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ جنید کو شام ساڑھے 5 بجے کے قریب روکا گیا، جبکہ اسی روز ان کا پیرا میڈیکل امتحان بھی تھا، چند افراد نے پہلے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، بعد ازاں خود کو دہلی پولیس اہلکار بتایا اور انہیں ایک سفید رنگ کی گاڑی میں لے گئے۔جنید کا کہنا ہے کہ دورانِ حراست بار بار احتجاج کی فنڈنگ سے متعلق سوالات کیے گئے، جن میں پوچھا گیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انتظامات کے لیے رقم کہاں سے آ رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement