چین میں دھماکہ، 7 ہلاک،17 افراد زخمی
چین میںدھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں علی الصبح ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ وہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ گیس پائپ لائنوں کے خطرے کو مسترد کردیا ہے۔زخمی ہونے والے 17 افراد کو فور طور پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ زنگن قصبے میں دھماکا ہوا جو معدنی اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔