بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کو اقتصادی طور پر سخت نقصان پہنچائے گا۔
اس سے پہلے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ ان اقدامات میں تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔