سارہ شریف قتل کیس، دو قیدیوں پر عرفان شریف کے قتل کی کوشش کا الزام
اولڈ بیلی میں 10 سالہ بچی سارہ شریف کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانیوالے دو قیدیوں پر ساتھی قیدی عرفان شریف کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بتایا کہ 47 سالہ سٹیون سنسم اور 39 سالہ ایڈم واٹسن پر بھی یکم جنوری 2025 کو بیلمارش جیل میں ہونے والے واقعے سے متعلق دیگر مختلف جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 26 اگست کو پہلی سماعت کے لیے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں وہ پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ 43 سالہ شریف اور سارہ کی سوتیلی ماں بینش بتول کو سارہ کو ووکنگ سرے میں ان کے گھر میں قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سی پی ایس لندن کے ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ہمارے پراسیکیوٹرز نے میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ کیس کو عدالت میں لانے اور فوجداری کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔