نیویارک: اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکا، 16افراد زخمی
نیویارک میں اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز اور ریسکیو کرنے والے عمارت کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش کر رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہوا، جس سے مزید افراد زخمی ہوئے۔
Leave A Comment