تازہ ترین

امریکی ریاست ٹیکساس میںایک شخص کو قتل اور 10 افراد کو زخمی کرنے کے بعد مفرور ملزم  پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر مڈ لینڈ میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے پولیس مقابلے کے بعد مفرور ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ٹیکساس کے پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس حکام پر فائرنگ کرنے کے بعد خود ایک متروکہ عمارت میں بند کرلیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔  ایک اور زخمی کو شہر میں واقعے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کوشش کے الزام میں مطلوب تھا۔

مڈ لینڈ میموریل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کم از کم 9 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement