شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، ٹرمپ کا پیغام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک شاندار دن ہے

امریکی صدر نے مدد کے لئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے بھی اظہار تشکر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔اب جب آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، اب ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔میں نے نیٹو سے کہا کہ اب دور رہیں، جب ضرورت تھی تو وہ صرف کاغذی شیر اور بے کار ثابت ہوئے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہوا ہے اور کاروبار کیلئے مکمل تیار ہے، معاہدے تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، معاہدہ جلد ہونا چاہئے، بیشتر نکات پہلے ہی طے ہو چکے۔
Leave A Comment