عالمی منڈی : سونے کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,065.76 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد اضافے کے بعد 4,054 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد، پلاٹینم 0.5 فیصد جبکہ پیلیڈیم 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔