ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر محدود فضائی حملوں پر غور شروع کردیا، امریکی اخبار
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر محدود فضائی حملوں پر غور شروع کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایران پر محدود حملے دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر غور کررہے ہیں۔ اس اقدام کو امن مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔