امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جنگ امریکا میں نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز تک ختم ہوگی یا نہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، اس لیے بیجنگ تہران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران کے آئل ٹینکرز پر حملے ہیں۔ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اختیار عملی طور پر ختم ہو چکا، جب تک ایران بحری جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتا اس وقت تک امریکا تہران سے بات چیت نہیں کرے گا۔انہوں نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچنے کا دعویٰ بھی کیا۔

ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کے ردعمل میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا کبھی جنگی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا، ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس پر شکوک و شبہات ہیں، سینٹکام واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement