ایران، امریکا مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں کہ معاہدہ ہوگا، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے دیے گئے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی بہت ڈرونز ہیں، ایران کی روایتی دفاعی قوت کافی حد تک کمزور ہوگئی ہے۔ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ امکان ہے ایران نے جوہری پروگرام کے ان پہلوؤں پر رضامندی ظاہر کی جن پر پہلے انکاری تھا۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا، مذاکرات میں شرط نمبر 1 یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔ ایران کو واضح طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کرنا ہوگا، ایران پر کسی بھی پابندی میں نرمی شرائط سے مشروط ہوگی۔ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد بھی کرنا ہوگا۔