عالمی مارکیٹ: سونے کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کم ہوکر 4,288.98 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً مستحکم رہے اور 4,317.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔
دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی مختلف رجحان دیکھا گیا۔ چاندی 0.6 فیصد کمی کے بعد 64.07 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,754.05 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد کمی کے بعد 1,260.70 ڈالر فی اونس پر آگیا۔