معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا۔امریکا نے منگل کو ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا اور مذاکرات پر آمادہ نہ ہوئے تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ہم ان کے تمام بجلی گھر اور تمام پل تباہ کر دیں گے۔ایران کو بری طرح نشانہ بنارہے ہیں۔ ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ہے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد ٹیکس لینے کے اعلان پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی ان کے لیے ناپسندیدہ ہے۔