تازہ ترین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ایک تیسرے ملک میں ری فیولنگ کے لیے رکنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

 امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بند کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تک جڑواں شہروں میں بیشتر تعلیمی اداروں میں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تھے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement