امریکا کا اسرائیل کو ایران کیساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار
امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی۔امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا جس پر اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔