ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں۔ ایران کے پاس بالآخر معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ایران وہ اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور نہیں کیا۔ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کے حل میں وقت لگتا ہے، یہ کام فوری نہیں ہوتے۔