امریکی اداکار جیمز ہینڈی گرل فرینڈ کے بیٹے کے ہاتھوں قتل
امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو ان کی خاتون دوست کے بیٹے نے مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ اداکار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر میں چاقو مار کر قتل کیا گیا۔جائے وقوع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سےپولیس کو کال پر اس حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار کو زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں پایا، ان کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیا تھا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ 44 سالہ مائیکل گلیڈل نامی مشتبہ شخص نے خود پولیس کو بتایا ہے کہ اسی نے جیمز ہینڈی کو قتل کیا ہے۔مائیکل گلیڈل اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اداکار کی گرل فرینڈ تھیں۔
واضح رہے کہ 1977ء سے کیریئر کا آغاز کرنے والے جیمز ہینڈی نے ’ٹاپ گن: میورک‘ اور ’جمانجی‘ سمیت کئی ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔