کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔کیرولین لیوٹ کو بہترین پریس سیکریٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا۔
28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں، انہوں نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں۔کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ لیوٹ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے رول کو "زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی" قرار دیا۔