تازہ ترین

ایرانی عدالت نے معروف فوٹو جرنلسٹ یلدا معیری کو اسرائیل اور امریکا کے مفادات میں سرگرمیوں کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ خاتون صحافی پر ملک سے غداری کا مقدمہ ایران کے 2025 میں نافذ کیے گئے جاسوسی سے متعلق قانون کے تحت چلایا گیا جسے ایرانی حکام دشمن ریاستوں کے ساتھ تعاون کے خلاف قانون قرار دیتے ہیں۔ الزامات میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دینے اور امریکا و اسرائیل سے منسلک اداروں کو تصاویر فراہم کرنے کے دعوے بھی شامل ہیں۔خاتون فوٹو جرنلسٹ پر یہ الزام بھی تھا کہ انھوں نے اپنی صحافتی سرگرمیوں اور آن لائن شائع کیے گئے مواد کے ذریعے صہیونی حکومت اور امریکا کے مفادات میں کام کیا۔ایرانی عدالت نے یلدا معیری کو ان کی غیر موجودگی میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سزا کے خلاف اپیل کے لیے ملزمہ کو 10 دن کا وقت بھی دیا گیا ہے۔عدالت نے 15 سال قید کے علاوہ ان کے کیمروں، موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement