ایران کی بحری ناکہ بندی کی امریکی دھمکی، تیل کی قیمتوں میں پھراضافہ
امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کی دھمکی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایران سے خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ روز قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد دوبارہ مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا۔
برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 9 سینٹ یعنی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 87.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 4 سینٹ کا اضافہ ہوا اور یہ 81.29 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔