افغانستان: فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن بم دھماکے میں جاں بحق
افغانستان کے شہر فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن گاڑی میں نصب بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ میئر حبیب الرحمٰن کی گاڑی میں مقناطیسی بم نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں ان کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا۔صوبہ بدخشاں کے ایک افغان عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن دھماکے میں جاں بحق ہوئے، جبکہ ان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
طالبان مخالف گروپ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فیض آباد کے میئر کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغانستان میں طالبان کے خلاف سرگرم مسلح گروپ ہے۔