یوکرین کو صرف 10 فیصد امریکی پیٹریاٹ دیں، تمام روسی میزائل تباہ کر دیں گے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے بڑھتے ہوئے بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے ان کے ملک کے پاس امریکا سے ملنے والے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی شدید کمی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارےکو دیے گئے ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے بتایا کہ یوکرین کو اس وقت امریکا کے موجودہ ذخیرے میں موجود میزائل شکن میزائلوں کا صرف 10 فیصد درکار ہے تاکہ روس کے تمام بیلسٹک میزائل حملوں کو روکا جا سکے، جبکہ 5 فیصد میزائل مل جائیں تو یوکرین موسم سرما گزار سکتا ہے اور شہریوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔روس نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملے تیز کر دیے ہیں، جبکہ دارالحکومت کیف ان حملوں سے خاص طور پر متاثر ہوا ہے۔ روس یوکرین کے پیٹریاٹ میزائل شکن نظام کے تقریباً ختم ہو جانے کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ رواں برس ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم پیٹریاٹ میزائل ہیں، جبکہ روس کے پاس ہر ماہ پہلے کے مقابلے میں دو گنا زیادہ بیلسٹک میزائل ہیں۔