تازہ ترین

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس انتہائی اہم آبی گزرگاہ کا انتظام اور کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہے۔ بسیج فورس کے سربراہ حسین طائب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور انتظام میں ہے۔انھوں نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ کوئی جہاز اب بھی ایران کی مرضی کے بغیر نہیں گزرے گا۔عمان کے ساتھ مذاکرات طے پاجانے کے بعد بھی آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی اور کنٹرول ایران کا ہی برقرار رہے گا۔آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکا کو جون میں کیے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوگا۔

حسین طائب کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان آبنائے ہرمز پر اختیار اور بحری آمدورفت کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں دعویٰ کرچکے ہیں کہ امریکا کو آبنائے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جبکہ ایران اس مؤقف کو یکسر مسترد کررہا ہے۔امریکا کا مؤقف رہا ہے کہ ایران کو عالمی تجارت کی اس اہم گزرگاہ پر یکطرفہ طور پر جہازوں کی آمدورفت روکنے یا ان پر شرائط عائد کرنے کا اختیار نہیں۔امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی اور آبنائے میں جہازرانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے فوجی اقدامات بھی کیے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement